25 ستمبر، 2023، 2:12 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85238539
T T
0 Persons

لیبلز

استانبول میں ایران کے خلاف موساد کے جاسوس کے اعترافات

استانبول- ارنا- موساد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استانبول میں جاسوسی کرنے والے سلجوق کوچوک کایا کے گرفتاری کے بعد اعترافات، ترکیہ کی اسٹار نیوز وب سائٹ پر شائع ہوئے ہیں جس سے اس کے جاسوسی کے طریقہ کار کا انکشاف ہوتا ہے۔

           اس جاسوسی نیٹ ورک کے سرغنہ نے اپنے اعترافات میں بتایا ہے کہ وہ ترکیہ  کے ایک فوجی "سرکان اوزد میرچی" کے ذریعے موساد کے جاسوسی نیٹ ورک سے جڑا تھا اور  ایک عرب ملک کے شہری کی مدد سے ایران کے سلسلے میں معلومات اکٹھا کرکے موساد کو بھیجا کرتا تھا۔

          ترک فوجی سرکان اوزدمیرچی گولن دھڑے کا حامی ہے اور فی الحال وہ ترکیہ سے بھاگ گيا ہے ۔

          ترکیہ میں موساد کے اس گرفتار جاسوس نے بتایا ہے کہ یورپ کے  10 مختلف شہروں میں 11 بار موساد کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے اور ایرانی کمپنیوں اور شہریوں کے خلاف جاسوسی کی رپورٹیں ان کے حوالے کی ہیں جس بدلے اسے رقم ملی ہے۔

 ترکی کے اس شہری کی سرکردگی میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کا ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے پتہ لگایا۔ اس نیٹ ورک سے جڑے جاسوسوں نے ایک تجارتی کمپنی اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے 23 افراد کو نشانہ بنایا تھا۔

          اس ٹیم کا سرغنہ جن لوگوں کی جاسوسی کرتے تھے ان کے اور ان کے اہل خانہ کے غیر ملکی سفر، ٹیلی فون کال، بینک اکاؤنٹس اور ان کے سرمایہ کی فہرست بنا کر موساد کو دیتے تھے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .